گجرات میں 53سالہ بی جے پی لیڈر نے 21برس کی دوشیزہ کی عصمت تار تار کی 

پولیس نے اغواکاری ، ریپ کا کیس درج کرکے بی جے پی لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

سرینگر/20جولائی : گجرات میں بی جے پی لیڈر کو اغوا اور عصت دری کے جرم میں سلاخوں کے پیچھے پہنچایا گیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں مجرم کے خلاف مزید تحقیقات شروع کرتے ہوئے کہا کہ مزید جرام کا پردہ فاش ہونے کا امکان ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں بی جے پی کے ریاستی لیڈر جینتی بھونشلی عمر 53برس کے خلاف ایک 21 سالہ جوان سال خاتون نے پولیس سٹیشن سارتھ میں تحریری شکایت درج کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر پر الزام عائد کیا کہ اس نے زبردستی اغوا کراکے عصمت دری کی ہے ۔ واقع کے 9دن بعد پولیس تھانہ پہنچنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ اغوا اورعصمت دری کے واقع سے وہ ذہنی طور پر سخت ٹوٹ گئی تھی اور اب جبکہ اسے گھر پہنچ کر کچھ راحت ملی ہے۔اس ضمن میں پولیس کمشنر ستیش شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بی جے پی لیڈر کے خلاف اغوا کاری ، عصمت دری اور دیگر جرائم کے حوالے سے کیس درج کرلیا گیا ہے اور شکایت موصول ہونے کے ساتھ ہی اس کو دھر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیڈر بی جے پی کا سابقہ ایم ایل اے رہا ہے ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے کے خلاف کانگریس کے کارکنوں نے بی جے پی لیڈر کے دفتر میں گھس کر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے اسکو کڑی سے کڑی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Comments are closed.