سرحدی ضلع کپوارہ کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ بھاری

کسانوں کو 70سے 80%کا نقصان

سرینگر /19 جون/ سر حدی ضلع کپوارہ میں شدید ژا لہ بھاری نے در جنوں علاقوں میں کسانوں اور باغ مالکان کو 70سے80فیصد سیب ،اخرو ٹ  اور دھان کی پنیری کو نقصان پہنچا کرکسانوں کو خون کے آنسوں رونے پر مجبور کر دیا ۔ضلع انتظا میہ نے نصف درجن علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور باغبانی محکموں کی سروے ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا تا کہ نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے ۔اے پی آئی نمائندے کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے یہامہ، لاوسہ ،درنگسو،شاہ نگری ،اڈورہ،قلم آباد ،ہرل ،مونہ بل،کرال پورہ،ترہ گام، رامہال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اس وقت قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب 18جون شام6بجکر20منٹ پرمو سم نے کر وٹ لی اور بادل گرجنے کے بعد زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس سے ان علاقوں میں اخروٹ،بادام،کھوبانی،چری،ناشپاتی میوہ جات کے علاوہ کھڑی فصلوں اور دھان کی پنیری کو70 سے80 فی صد تک نقصان پہنچا اور باغ مالکان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہوئے ۔نمائندے کے مطابق کئی منٹوں تک جاری رہنے والی اس ژالہ بھاری نے سر حدی ضلع کپوارہ کے ان علاقوں میں تباہی مچا دی، کئی منٹوں تک جاری رہنے والی اس ژالہ بھاری نے کسانوں کو سال بھر کی کمائی سے محروم کر کے خون کے آنسوں رونے پر مجبور کر دیا۔ضلع انتظامیہ نے کئی علاقوں میں ژالہ بھاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باغبانی اور زراعت محکموں کی ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا تا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر کسا نوں اور باغ مالکان کو راحت پہچا نے کے اقدامات اٹھائے جا سکے۔

Comments are closed.