رواں برس کے 5ماہ 15دن کے دوران 136افراد مارے گئے
پولیس و فورسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزارت داخلہ کمر بستہ
سرینگر /19 جون/اے پی آئی/ رواں برس کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے ما بین 5ماہ 15 دن کے دوران جھڑ پوں میں 136افراد مارے گئے جن میں 27عام شہری اور 36فورسز پولیس کے اہلکار بھی شامل ہے۔ عسکر یت پسندوں اور فوسز کے ما بین تصا دم آرائیوں میں اضافہ ہونے پر وزارت داخلہ نے فکر مندی کا اظہارکرتے ہوئے پولیس و فورسزکو نہ صرف جدیدخطوط پراستوار کرنے کا من بنا لیا ہے بلکہ پولیس و فورسز کوآنے والوں دنوں کے دوران جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہے ۔ ا ے پی آئی کواس ضمن میں جوتفصیلات موصول ہوئے ہے ان کے مطا بق یکم جنوری2017سے 15جون 5ماہ کے وقفے میں عسکریت پسندوں اور پولیس و فوورسز کے ما بین تصادم آرائیوں کے124کے قریب واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 73عسکریت پسند اور 36پولیس و فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ رواں برس کے 5 ماہ15دن کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسز نے وادی کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران 27عام شہریوں کو بھی گو لیوں کا نشا نہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا. عام شہریوں کی ہلاکتوں پر لوگوں نے شدید ناراضگی ظا ہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیادپر انسانوں کی زندگیاں چھیننا بہادری نہیں بلکہ سیاسی اختلافات سے با لا تر ہو کر انسان اور انسانیت کی خد مت کرنا سب سے بڑی بہادری ہے ۔ وادی میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے ما بین تصا دم آرا ئیوں میں اضافہ ہونے پر وزارت داخلہ نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے پولیس و فورسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے منصو بے کو آخری شکل دی ہے۔ ذرائع کے مطا بق جموں کشمیر میں امن و قا نوں کی صورت حال کو بر قرار رکھنے لوگوں کے جانوں و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے نئے سریں سے فیصلہ لینے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور رواں برس کے پانچ ماہ کے دوران جس طرح کی صورت حال کا پولیس و فورسز کوسامنا کرنا پڑا اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ جموں کشمیر میں پولیس و فورسز کو حا لات سے نمٹنے ،عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں انجام دینے ،لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سازو سامان سے لیس ہونا انتہا ئی ضروری ہے پولیس و فورسز کو جدید نو عیت کے ہتھیار فرا ہم کرنے کیلئے منصو بے کو آخری شکل دی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.