عسکریت پسندوں کی یاد میں کولگام ،پلوامہ اور پامپور میں چوتھے دن بھی ہڑتال سے زندگی درہم برہم
جنوبی کشمیر کے میر واعظ کو مختلف تقریبا ت کے دوران شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت
سرینگر /19 جون// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ،پامپور ،کولگام اور شوپیاں میں چوتھے روز بھی جاں بحق ہوئے لشکریہ طیبہ کے عسکریت پسندوں کی یاد میں ہڑتال سے زندگی درہم برہم جبکہ اننت ناگ میں بھی سابق میر واعظ کی برسی پر ہڑتا ل سے زندگی مفلوج۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے پامپور ،کولگام اور پلوامہ قصبوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جاں بحق ہوئے لشکریہ طیبہ کے جنید احمد متو ،عادل احمد میر او ر وسیم احمد کی یاد میں چوتھے دن بھی ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ،کاروباری ادارے ٹھپ رہے ،پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ،اسکولوں ،کالجوں ، ہائیر اسکینڈریوں میں درس وتدیر متاثر ہوا جبکہ سرکاری دفتروں میں ملازمین کی حاضری بھی برائے نام رہی ۔ عسکریت پسندوں کی یاد میں ہڑتال کے دوران جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اگر چہ کشیدگی اور تناؤکا ماحول پایا جا رہا تھا تاہم کسی بھی علاقے سے ناخوشگوا واقعے کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کے چہارم پر تعزیتی میٹنگوں کا انعقاد ہوا وربڑی تعداد میں لوگوں نے جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کے لواحقین کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پرسی کی ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے میر واعظ ڈاکٹر قاضی نثار احمد کی برسی کے موقعے پر ان کے آبائی مقبرے پر اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔ میر واعظ کی برسی کے موقعے پر اننت ناگ قصبے میں ہڑتا ل سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ، کاروباری ادارے ٹھپ رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہا ۔ جنوبی کشمیر کے سابق میر واعظ کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔
Comments are closed.