شالیمار بازار کا بڑا حصہ آگ کی نظر ،15دکانیں مکمل طور پر خاکستر
لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ میں تبدیل
سرینگر /19 جون/ شالیمار باغ کے سامنے اور جھیل ڈل کے دامن میں واقع بازار آگ کی بھیانک واردات کے دورا ن خاکستر ،لاکھوں روپے مالیت کا سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،فائیر اینڈ ایمر جنسی نے 15فائیر ٹینڈروں کو کام پر لگادیا اور آپ پر کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پا لیا گیا ۔ آگ کی اس ہولناک واردات پر ریاست کی وزیر اعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آگ سے متاثرہ دکانداروں کو راحت پہنچا ئی جا ئے ۔ ادھر شالیمار کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اجب 15کے قریب دکانوں کے نذر آتش کا الزا م مقامی لوگوں نے فورسز پر عائد کر دیا ْتاہم پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر منتشر کر دیا ۔ اے پی آئی نمائندے کے مطابق زبروَن پہاڑی کے دامن واقع شالیمار ک علاقے میں اس وقت قیامت صغریٰ ٹوٹ پڑی جب صبح 4بجے کے قریب شالیمار باغ کے سامنے اور جھیل ڈل کے دامن میں واقع بازار میں آگ کی ہولناک واردات رونما ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 15کے قریب دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کے شعلے بلند ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگ ، جموں و کشمیر پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ جائے موقعہ پر پہنچ گیا اور آگ کو بجھانے کیلئے اپنی خدمات انجا م دی ۔ فائیر اینڈ ایمر جنسی محکمہ نے 15کے قریب فائیر ٹینڈروں کو جائے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی ۔ کئی گھنٹو ں کی انتھک کوشش کے بعد فائیر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ کی اس ہولناک واردات کے دوران رئیس احمد بٹ ،بلال احمد میر،امتیاز احمد میر ،محمد رمضان ڈار ،عبدالاحد وانی ، مشتاق احمد بٹ ، نور محمد ڈار ،عاشق حسین حافظ ،یونس احمد ،غلام رسول بٹ ،عبدالخالق ،غلا م نبی حکاک ،غلام قادر ڈار ،معراج الدین میر ،مشتاق احمد ،غلام احمد بخشی، غلام رسول وانی ،عبدالمجید ڈار کے دکان جن میں کشمیر آرٹس ، فوٹو گرافر ، کریانہ مرچنٹس کی دکانیں شامل ہیں آگ کی اس واردات کے دوران مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں ۔ نمائندے کے مطابق آگ کی اس ہولناک واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامنا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ، شالیمار بازار کا ایک بڑا حصہ آگ کے نذر ہونے پر وزیر اعلیٰ نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ دکانداروں کو راحت پہنچا نے کی بھر پور کوشش کی جا نی چاہیے ۔ ادھر پٹی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور افسروں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ دکانداروں کو راحت پہنچا نے کیلئے اپنی خدمات انجام دیں ۔ انہوںنے دکانداروں کویقین دلایا کہ ان کی بازآباد کاری کے بارے میں حکومت کو رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ ادھر مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے بقول ان کے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ ختم ہونے کے بعد انتقامی کارروائی کے تحت شالیمار بازار کو نذر آتش کر دیا ، تاہم سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مقامی لوگوں کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
Comments are closed.