بونیار اوڑی کے مضافاتی علاقوں کا فورسز نے محاصرہ کیا
تلاشی کارروائی کے دورا ن جنگجوؤ اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں
سرینگر /19 جون/اے پی آئی/ سرحدی قصبہ اوڑی کے مضافاتی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑپیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ،آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندو ں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا ۔اے پی آئی کے مطابق جیک الائے اور 19انفنٹری ڈویژن کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ بونیار کے مضافاتی علاقوں میں دراندازی کے بعد عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں ،اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حدمتارکہ ے نزدیک بونیار اوڑی کے جنگلوں میں عسکریت پسندوں کے موجو دہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوںکے خلاف شروع کئے گئے اس آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوؤں کے مابین کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ ادھر بونیار اوڑی کے رہنے والے عین شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ فورسز کی بڑی تعداد نے کئی گھنے جنگلوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ۔ مقامی لوگوںکے مطابق عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فورسز نے ہیلی کاپٹروں اور سونگھنے والے کتوں کی بھی خدمات حاصل کی۔
Comments are closed.