لوک سبھا میں اپوزیشن نے جینت سنہا کو بولنے سے روکا
نئی دہلی، 19 جولائی : لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ممبران پارٹیوں نے وقفہ سوالات کے دوران اس وقت بھاری ہنگامہ کیا جب سول ایوی ایشن کے وزیر مملکت جینت سنہا ان سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے لئے اپنی سیٹ پر کھڑے ہوئے۔
مسٹر سنہا نے جیسے ہی پوچھے گئے سوال کا جواب دینا شروع کیا مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ممبران ہنگامہ کرنے لگے اور پیٹ پیٹ کر قتل کے ملزمان کو عزت افزائی کے لئے ان سے معافی کا مطالبہ کرنے لگے۔
اپوزیشن ارکان کے یکایک کھڑے ہنگامہ کرتے دیکھ کر مسٹر سنہا نے تھوڑا رک کر ہنگامہ کی وجہ جاننے کے لئے اپوزیشن ارکان کی طرف دیکھا لیکن جب انہیں لگا کہ رکن انہیں بولنے سے روکنے کے لئے شور مچا رہے ہیں تو انہوں نے اپنا جواب جاری رکھا۔
اسی درمیان اپوزیشن پارٹیوں کے رکن حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے درمیان میں آگئے اور مسٹر سنہا سے معافی کا مطالبہ کرنے لگے۔ مسٹر سنہا کا جواب جاری رہنے تک ممبران ہنگامہ کرتے رہے اور جیسے ہی ان کا جواب ختم ہوا تمام اراکین اپنی اپنی نشستوں پر چلے گئے۔
مسٹر سنہا پر الزام ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے جھارکھنڈ میں پیٹ پیٹ کر قتل کے ملزمان کو مالا پہناکر ان کی حوصلہ افزائی کی تھی جس کی وجہ اپوزیشن نے ان کی سخت تنقید کی۔
یو این آئی
Comments are closed.