ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو دھونی کو اپنا لک نہیں کھیل بدلنا ہو گا: سوربھ گنگولی
انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کی بلے بازی سوالات کی زد میں آ گئی۔ دھونی نے اس دورے پر 3 اننگز میں بلے بازی کی اور ٹیم انڈیا کو تینوں ہی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لارڈس ون ڈے کے دوران تو ان کی بیٹنگ کے وقت ناظرین نے ہوٹنگ تک کر ڈالی۔ در اصل، دھونی رن ریٹ کے اعتبار سے کافی سست بلے بازی کر رہے تھے جس کی وجہ سے ناظرین ناراض ہو گئے۔
دھونی کا کھیل دیکھ کر انہیں ٹیم انڈیا میں لانے والے سابق کپتان سوربھ گنگولی بھی مایوس ہیں۔ سوربھ گنگولی نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد واضح طور پر کہا کہ اگر دھونی ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ ٹیم میں ہوں گے تو پھر انہیں اپنا کھیل بدلنا ہو گا۔
سابق کپتان سوربھ گنگولی نے اپنے دو بہترین بلے بازوں لوکیش راہل اور اجنکیا رہانے کا صحیح طریقہ سے خیال نہیں رکھنے کے لئے بھی بھارتی ٹیم انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ گنگولی نے کہا کہ مڈل آرڈر میں مسلسل استعمال سے مضبوط ٹاپ آرڈر والی بھارتی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
لیڈس میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت کی شکست کے بعد گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹاپ کے تین بلے بازوں شکھر دھون، روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر کچھ زیادہ ہی منحصر ہے۔ گنگولی نے کہا کہ بھارت راہل جیسے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع نہیں دے رہا ہے جنہیں اچھی فارم میں ہونے کے باوجود آخری میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا، "اگر میں آنکھیں بند کر کے دیکھوں تو مجھے چوتھے نمبر پر راہل نظر آتا ہے۔
Comments are closed.