سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا /سوپور پولیس
سرینگر؍؍18جولائی : عسکریت پسندوں نے شام دیر گئے وتر گام سوپور میں پولیس پوسٹ پر گرنیڈ داغا جوزور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے وترگام سوپور میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے پولیس پوسٹ وتر گام پر گرنیڈ داغا جو تھانہ کے نزدیک زور د ار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ نمائندے کے مطابق گرنیڈ حملے کے نتیجے میں آس پاس علاقوں کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب سوپور پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وتر گام سوپور پولیس پوسٹ پرگرنیڈ داغا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی
Comments are closed.