چیئرمین لبریشن فرنٹ کا میرواعظ جنوبی کشمیر شہید قاضی نثار کو خراج عقیدت

نور محمد کلوال کی قیادت میں فرنٹ وفد کا دورۂ پانپور …حالیہ شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

19 ؍جون ؍  جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جو پچھلے کئی روز سے سرینگر سینٹرل جیل میں مقید تھے اور جنہیں آج ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے نے میرواعظ جنوبی کشمیر شہید قاضی نثار کو انکی شہادت کی برسی پر یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ شہید قاضی صاحب ایک تاریخی شخصیت اور بیباک عالم دین،سیاسی قائد اور سماجی راہنماتھے جنہوں نے اپنی جدوجہد، مزاحمتی کردار،اور دینی علم و فراست کی بنیاد پر تاریخ کشمیر میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ یاسین صاحب نے کہا کہ شہید قاضی نثار ایک ذی ہوش اور باتدبیر قائد تھے جن کی کمی ہنوز پوری نہیں کی جاسکی ہے۔ شہید میرواعظ کیلئے بلندی ٔدرجات کی دعا کرتے ہوئے یاسین صاحب نے کہا کہ ایسے قائد قوموں کا اٖفتخار ہوا کرتے ہیں اور آج جب کہ ہم انہیں اور انکی قربانیوں کو یاد کررہے ہیں ‘ہمیں انکی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاضی نثار جیسی شخصیات قوموں کی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہوا کرتے ہیںاور آج جب ہم انہیں یاد کررہے ہیں ہم جموں کشمیر کی آزادی کیلئے ان کی تڑپ اور فسطائیت کے خلاف انکی والہانہ مزاحمت کو سلام عقیدت ادا کرتے ہیں۔ یاسین صاحب نے شہید میرواعظ کی جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے ان کیلئے بلندیٔ درجات کی بھی دعائیں کیں۔یہ بات واضح رہے کہ یاسین صاحب کو ۱۶؍ جون کے روز گرفتار کرنے کے بعد سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے آج انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ درایں اثناء جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے حال ہی میں آرونی میں شہید ہونے والے حریت پسند جوانوں  شہید جنید احمد متو،شہید ناصراحمد ، شہید عادل مشتاق ، شہید نصیراحمد اور شہید احسن مشتاق اورکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہید اس قوم کے اصل ہیرو ہیں جن کی قر بانیاں ہر حال میں رنگ لے کر آئیں گے۔ لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال کی سربراہی میں ایک وفد جس میںسینئر قائدین محمد یاسین بٹ، ظہور احمد  محمد صددیق شاہ اور ندیم ڈار ، وغیرہ بھی شامل تھے آج پانپور پہنچے اور وہاں شہیدعادل مشتاق  کے لو احقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہی شہید ہیں جو ہمارے اصل ہیرو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس تحریک کو معصوم اور بے لوث شہداء کا لہو نچھاور ہو ر ہاہو اُسے دنیا کی کو ئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے۔ مقررین نے دونوں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا یہ قوم ان شہداء کی مقروض ہے۔ انہوں نے شہداء کے لئے بلندی ٔدرجات کی دعائیں کرتے ہوئے جموں کشمیر کی مکمل آزادی کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں کیں ۔

Comments are closed.