نورا اسپتال نے کیا ایک اور سنگ میل طے

لبلبے میں ٹیو مر کا بغیر کسی جراحی کے علاج کو ممکن بنایا گیا:ڈاکٹر عمر ان سالرو

سرینگر۱۸جولائی: نورا اسپتال نے ایک اور سنگ میل طے کرنے کا دعویٰ کیا کہ لبلبے میں ٹیو مر کا بغیر کسی جراحی کے علاج کو ممکن بنایا گیا ۔یہ اعلان معروف و قابل انٹر وینشل ریڈیو لاجی کے معالج ڈاکٹر عمران سالرو نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ65سالہ خاتون مریضہ لبلبے میں ٹیو مر کے مرض میں مبتلاء تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں خاتون کو معیاری اور جدید ترین علاج فراہم کیا گیا،جس دوران مریضہ کے لبلبے میں ٹیومر کا بغیر کسی جراحی کے علاج کو یقینی بنایا گیا ۔ڈاکٹر عمر ان سالرون نے بتایا کہ یہ سارا عمل جسم میں چاک اور ٹانکے دئے بغیر ہی پورا کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ مریضہ کا کامیاب علاج ہونے کے بعد اُسے اگلے دن مستحکم حالت میں اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔ اس موقعہ پر نو را اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور احمد وگے نے بتایا کہ نورا اسپتال شعبہ صحت میں جہاں نئی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،وہیں غیر ضروری جراحی سے محفوظ رہنے کیلئے اسپتال غیر جراحی متبادل طرز علاج کو بھی تلاش کرنے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید طرز علاج سے ٹیومروں کو مکمل طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے نہ ان ٹیو مروں کو جراحی سے نکالا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ مہلک یا جان لیوا ء ٹیومروں کا مستقبل میں علاج کیلئے نئے دروازے کھل گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے طرز علاج سے ہم کشمیر میں طبی سہولیت کو نئی بلندیوں پر پہنچا ئیں گے جبکہ نورا اسپتال کو ہم عالمی سطح کے طبی مرکز کے بطور ترقی سے ہم کنار بھی کراسکتے ہیں ۔

Comments are closed.