سرکار کو اپنے دور حکومت میں پہلی مرتبہ تحریک اعتماد کا سامنا ہے
سرینگر؍؍18جولائی: لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کی منظوری دے دی ہے۔یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاونوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔
Comments are closed.