گاڑی سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات کی کھیپ برآمد

سرینگر؍؍18جولائی: وسطی ضلع گاندربل میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے نشہ آور ادویات برآمد کرکے ضبط کی گئی۔یو پی آئی کے مطابق پولیس پوسٹ گٹلی باغ سے وابستہ اہلکاروں نے حیدر میدان کراسنگ کے نزدیک ناکہ لگایا اس دوران ماروتی گاڑی زیر نمبر JK01D-5851کو روک کر اُس کی تلاشی لی گئی چنانچہ پولیس نے گاڑی سے ممنوعہ نشہ آور ادویات برآمد کرکے تین افراد کو موقعے پر ہی گرفتار کیا ۔ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 117/2018زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.