لائوڈا کی انہدامی کارروائی

لعل بازار ،کرال سنگری اور وکیل کالونی برین میں کئی ڈھانچے منہدم

سرینگر:١٨،جولائی : لائوڈا نے انہدامی کارروائی کے دوران لعل بازار ،کرال سنگری اور وکیل کالونی برین میں غیر قانونی طورپر کھڑی کی گئی کئی تجاویزات کو منہدم کردیاجبکہ لائوڈا حکام نے کرالہ سنگری میں ایک ڈھانچے کو سر بمہر بھی کردیا ۔کشمیر نیوزنیٹ ورک کے مطابق غیر قانونی تجاویزات کے خلاف لائوڈا نے انہدامی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لعل بازار ،کرال سنگری اور وکیل کالونی برین میں کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ لائوڈا کی انہدامی ٹیمیں مذکورہ بالا علاقوں میں نمودار ہوئین ،جہاں انہوں نے غیر قانونی تجاویزات کے خلاف اپنی انہدامی مہم شروع کی ،جس دوران لائوڈا کی ٹیموں کو عوامی مزاحمت کا سامنا بھی رہا ۔لائوڈا ترجمان نے بتایا کہ انفورسمنٹ ونگ سے تعلق رکھنی والی انہدامی ٹیموں نے لعل بازار ،کرال سنگری اور وکیل کالونی برین میں گرائونڈ فلور ،ایک دومنزلہ عمارت اور ایک چاردیواری کو منہدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرال سنگری پہاڑی میں ایک ڈھانچے کو سر بمہر بھی کردیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ غیر قانونی تجاویزات کھڑی کرنے والے مرتکب افراد کے خلاف متعلقہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیراتی میٹریل سے بھرے ایک ٹپر کو ضبط کیا گیا جبکہ اس سے متعلق بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے لائوڈا کو اطلاع فراہم کرسکتا ہے جبکہ انفورسمنٹ افسر (ڈپٹی ایس لائوڈ) سہیل حسین ریشی سے بھی رابط کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مستقبل میں کارروائی جاری رکھی جائیگی ۔

Comments are closed.