جموں سے1ہزار983یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا گپھا کی طرف روانہ
سرینگر:١٨،جولائی : 28جون سے60دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ،جس دوران اب تک 2لاکھ یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے جبکہ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔اس دوران بدھ کوجموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے1ہزار983یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھاگپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا ۔یاد رہے کہ سال2017میں سالانہ امرناتھ یاترا40دنوں پر محیط تھی ،جس دوران 2لاکھ60ہزار3یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق 60دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ 2018خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ۔خوشگوار موسم کے بیچ سالانہ امرناتھ یاترا دونوں روایتی راستوں ننون پہلگام اور بالہ تل سونہ مرگ سے جاری ہے ،جس دوران دونوں راستوں سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری نے بیس کیمپوں سے گپھا کی طرف روانہ کیا ۔اس دوران بدھ کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے1ہزار983یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ گپھا کی طرف روانہ ہوا ۔حکام کے مطابق1ہزار983یاتریوں میں سے1 ہزار303یاتریوں کو شیڈول کے مطا بق پہلگام بیس کیمپ پہنچنا ہے جبکہ 680یاتریوں کو بالہ تل بیس کیمپ پہنچنا ہے ۔ امسال یاترا کے لئے فقید المثال سیکیورٹی بندوبست کئے گئے ہیں اور قریب ایک لاکھ فوج وفورسز اہلکاروں کو جموں سے لیکرامرناتھ گپھا تک تعینات کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ ڈاکٹر وں اور دیگر عملے کی ٹیمیں بھی یاتریوں کی سہولیت کیلئے تشکیل دئے گئے ۔امسال اب تک2یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں برفیلی شیو لنگم کے درشن کئے جبکہ یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔یاد رہے کہ سال2017میں سالانہ امرناتھ یاترا40دنوں پر محیط تھی ،جس دوران 2لاکھ60ہزار3یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے تھے ۔28جون کو شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا2018شراون پرنیما(رکھشا بندھن تہوار) پر 26اگست کو اختتام پذ یر ہوگی ۔مختلف حادثات وواقعات کے دوران18یاتریوں کی موت ہوگئی ۔
Comments are closed.