رابط عامہ جاری ،پانپور،بجبہاڑہ کا دورہ۔سالویشن مومنٹ

سرینگر ۱۹ جون مسلسل نظربند چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ کی ھدائت پر عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے سالویشن مومنٹ کے لیڈروں اور خواتین ونگ نے پانپور،بجبہارہ کا دورہ کیا اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکٹری رقیہ بھاجی نے آسیہ،مسرہ بھاجی کے ہمراہ ورثاء شہیداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں پیش کرنے والے جوان کو خواتین نے جنم دیا ہے اسلئے خواتین کا اس تحریک آزادی میں اہم رول بنتا ہے جسکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مولوی عبدالرشید،گوہر خالد،بیگ رشید نے شہداء کشمیر بشمول جنیدمتو،عادل مشتاق،ناصر احمد،محمد اشرف،محمد احسن کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیاں رائے گان نہیں جائیں گی اور جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ایک اور وفد امتیاز احمد،فاروق احمد نے اسلام آباد جاکر شہید قاضی نثار کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا اور فاتح خوانی میں شرکت کی۔
ترجمان نے شہید بشارت عباسی اور انکے بھائی شہید عابد عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ماں نے کشمیری کی آزادی کیلئے اپنے دو (۲) بیٹوں کا نذرانہ پیش کیا جنکی حفاظت کرنے ہم سب کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انکے ادھورے مشن کو حصول مقصد تک آگے لے جائیں۔
ترجمان نے فورسز کی طرف سے بجبہاڑہ میں مکینوں کو زد کوب کرنے ،ظفر اکبر و دیگر حریت لیڈروں کو مسلسل نظر بند کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
ادھر پاکستان کی آئی سی سی کے فائینل میں شاندار جیت پر عوام اور پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کی۔

Comments are closed.