مانسون اجلاس : مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ، اننت کمار نے کہا : ہوجائے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک منظور کرلی گئی ہے ۔ اس سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے لوک سبھا اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کئی اپوزیشن پارٹیوں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے ، آپ سے درخواست ہے کہ اس کو منظور کرلیجئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔
اننت کمار کی اس بات پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ میں نے اس کو منظور کرلیا ہے ، ایک دو دن میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا یہ مانسون اجلاس 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا ۔ اس دوران لوک سبھا میں زیر التوا 8 بل اور چھ آرڈیننس پر بحث ہوگی ۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں بھی 40 بل پر بحث ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.