ریاسی سحر بابا آبشارسا نحہ زخمی خاتون دم توڑ بیٹھی ،ہلاک شدگان کی تعداد8

ریاسی سحر بابا آبشارسا نحہ

زخمی خاتون دم توڑ بیٹھی ،ہلاک شدگان کی تعداد8

ریاسی:١٧،جولائی : ریاسی کے سحر بابا آبشار واقعے میں زخمی خاتون اسپتال میں تین روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد منگل کو زندگی کی جنگ ہار گئی ،جسکے نتیجے میں اس سانحہ میں مرنے والے کی تعداد8ہوگئی ۔اس واقعہ میں33افراد زخمی ہوئے تھے ،جن میں پانچ کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی تھی ۔ کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق صوبہ جموں کے ریاسی ضلعے میں واقع سحر بابا آبشار میں اتوار کے روز پیش آئے سانحہ میں زخمی خاتون کی منگل کے روز موت ہوگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ50سالہ خاتون ببلی دیوی ساکنہ گنگیال اس واقعہ میں شدید زخمی ہوئی تھیں،اس کے بعد زخمی خاتون کو ماتا ویشنو دیوی ناراینا اسپتال واقع کاکریال کٹرا میں داخل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ زخمی خاتون منگل کی صبح تین روز تک موت وحیات میں کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد دم توڑ بیٹھی ۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے سیاحتی مقام سحر بابا میں واقع100فٹ بلندی والے آبشار کے اوپری حصے سے بڑے بڑے پتھروں کے کھسک کر نیچے گرنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ33 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ اتوار کو سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے پیش آیا۔سحر بابا جو کہ ایک سیاحتی مقام کے ساتھ ساتھ مذہبی لحاظ سے ایک مقدس جگہ بھی سمجھتی جاتی ہے، میں ایک سینکڑوں فٹ بلند آبشار واقع ہے۔اتوار کو سینکڑوں کی تعداد میں عقیدتمند اس آبشار پر نہانے کی غرض سے آئے تھے۔ اچانک ساڑھے تین بجے آبشار کے اوپری حصے سے بھاری برکم پتھر نیچے گرآئے اور کم از کم 40 عقیدتمند ان کی زد میں آگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب درجنوں لوگ آبشار پر نہارہے تھے۔گورنر این این ووہرا نے ضلع ریاسی کے سیار بابا واٹر فال میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔جوں ہی گورنر کو اس حادثے کی خبر ملی انہوں نے سی ای او شری ماتا دیوی ویشنو دیوی شرائین بورڈ دھیرج گپتا کو ہدایت دی کہ وہ اس حادثے میں تمام زخمی افراد کے لئے شرائین بورڈ کے سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال میں فوری علاج و معالجہ کے انتظامات کریں۔گورنر نے سی ای او سے کہا کہ ان زخمیوں کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات پر سارا خرچہ شرائین بورڈ برداشت کرے گا۔

Comments are closed.