سونہ مرگ میں حادثہ ،5افراد زخمی

سونہ مرگ میں حادثہ ،5افراد زخمی

سونہ مرگ:١٧،جولائ وسطی ضلع گاندر بل میں واقع مشہور ومعروف سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا ،جس میں 5افراد زخمی ہوئے ۔اس سلسلے میں کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق سونہ مرگ میں ٹرک اور اوئل ٹینکر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ٹرک زیر نمبرJK05A/8166جوکہ سرینگر سے کرگل کی طرف جارہی تھی ،جس دوران سونہ مرگ کے مقام پر مخالف سمت سے آرہا ائویل ٹینکر زیر نمبرJK02V/2984کیساتھ ٹکر ہوئی ۔اس ٹکر میں 5افراد زخمی ہوئے ،جنہیں سونہ مرگ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا ،جہاں سے اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سکمز منتقل کیا گیا ۔

Comments are closed.