کالج کے اندرنعرے بازی ،باہرنکل کرکیااحتجاجی مارچ
کپوارہ:١٧،جولائی : / ترہگام علاقہ میں20سالہ نوجوان دکاندارکی ہلاکت کیخلاف منگل کی صبح ڈگری کالج کپوارہ میں زیرتعلیم طلباء اورطالبات نے زورداراحتجاج کیا۔انہوں نے خالدغفارملک کی بلاجوازہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔کے این این نمائندے کے مطابق ڈگری کالج کپوارہ میں منگل کی صبح اسوقت معمول کے درس وتدریس کاعمل متاثرہوکررہ گیاجب یہاں زیرتعلیم طلاب کالج احاطہ میں جمع ہوئے ،اورانہوں نے ترہگام میں گزشتہ دنوں ایک جوا ں سالہ دکاندارخالدغفارولدعبدالغفارملک کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔کالج میں جمع احتجاجی طلاب نے شہری ہلاکتوں کے واقعات کیخلاف نعرے بازی شروع کردی جسکے بعداحتجاجی طالب علموں نے جلوس کی صورت میں کالج سے باہرجانے کی کوشش کی ۔تاہم کالج منتظمین نے اُنھیں اسکی اجازت نہیں دی ۔معلوم ہواکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کے باوجودطلاب کاایک گروپ کالج سے باہرجانے میں کامیاب رہا،اورانہوں نے بعدازاں ترہگام ہلاکت کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔پُرامن احتجاجی جلوس میں شامل طلاب نے شہری ہلاکتوں کے واقعات بندکرئوجیسے نعرے بلندکئے ۔احتجاجی طالب علم احتجاجی مارچ کے بعد پُرامن طورپرمنتشرہوگئے۔
Comments are closed.