پلوامہ میں جنگجوئوں کی2کمین گاہیں تباہ

اسلحہ وگولی بارود ضبط ،2افراد کو حراست میں لیا گیا :پولیس

پلوامہ:١٧،جولائی : / پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی ضلع پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران جنگجوئوں کی2کمین گاہیں تباہ کی گئیں ،جہاں سے بھاری مقدار بارودی مواداور دیگر قابل ِ اعتراض چیزیں برآمد کی گئیں ۔کے این این کے مطابق ریاستی پولیس نے ایک بیان جاری کیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ فوج ،فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران پلوامہ میں جنگجوئوں کی 2کمین گاہیں تباہ کی گئیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر 55آر آر اور182،183سی آر پی ایف نے ڈانگر پورہ آری ہل میں بلال احمد گنائی ولد محمد احسان کی رہائش میںگاہ پر چھاپہ ڈالا ۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی مذکورہ شہری کے مکان میں 2سے3جنگجو موجود ہے ،دوران تلاشی کارروائی یہاں بھاری مقدار میں بارودی مواد ضبط کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ قابل اعتراض مواد میں ڈیٹی نیٹر ،ڈیٹی نوٹنگ میٹریل ،تاریں ،الیکٹرک چارجرس ،بیٹریز ،موبائیل فونز اور ریموٹ کنٹرول آلات شامل ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ضبط شدہ چیزوں میں کچھ چیز یں پاکستانی مارکیڈ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر181/18دفعہ4/5کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بلال احمد گنائی کو پولیس نے مزید پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک اور کارڈن اینڈ سرچ آپریشن میں3آر آر ،55آر آر ،182،183بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے نینہ پورہ بٹہ پورہ کے نزدیک کھیلان گائوں میں ایک مشکوک مکان میں تلاشی کارروائی کے دوران ایک چینی ساخت پستول ،9ایم ایم 7گولیاں ،ایک میگزین اوردیگر گولی بارود سبز ار احمد میر ولد عبد الغنی میر کی تحویل سے برآمد کیا ۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر17/2018زیر دفعہ7/25آئی اے اے کے تحت پولیس اسٹیشن لتر میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ سبز ار احمد کو حراست میں لیا گیا ۔

Comments are closed.