زونل ایجوکیشن آف رعناواری کے احاطے میں تقریب ،ناظم تعلیم نے کی شرکت
سرینگر:١٧،جولائی : / سرینگر کے سرکاری اسکولوں سے وابستہ 200سے زائد جسمانی طور خاص بچوں کو 10لاکھ روپے مالیت کے مفت آلات کئے گئے تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن آف رعناواری کے احاطے میں ہوئی سی ای او سرینگر کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے مہمان ِ خصوصی کے بطور شرکت کی ۔انہوں کہا ، محکمہ ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت میں پیش پیش رہے گا جبکہ سرینگر میں ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے رہایشی سکول کا قیام کیا جا رہا ہے۔کے این این کے مطابق زونل ایجوکیشن آفس رعناواری کے احاطے میں آج چیف ایجوکیشن آفس سرینگر کے اہتمام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران سرینگرکے سرکاری سکولوں سے وابستہ 200سے زائد جسمانی طور خاص بچوں کو SSAکے تحت 10لاکھ روپے مالیت کے مفت آلات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتونے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ایسے بچوں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے پیش پیش ہے اور سرکار کی طرف سے جموں اور سرینگر میں دو ایسے رہایشی سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں ایسے بچوں کورہایش سمیت موثر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے بچے ہمارے سماج کا حصہ ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اُن کی معاونت میں ہاتھ بٹائیں۔ اس موقعے پر انہوں نے محکمہ تعلیم سے وابستہ سبھی متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ایس ایس اے کے تحت جسمانی طور خاص ایسے بچوں سے متعلق سکیموں کو مِن و عن عملائیں تاکہ ہمارے یہ بچے بر وقت سکیموں سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ تقریب کے دورا ن جسمانی طور خاص اِن بچوں کو wheelchairs، smart can، سمارٹ فون، MRکِٹ، اور دیگر سامان فراہم کیا گیا۔اس موقعے پر تقریب میں موجود ایسے بچوں کے والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں مذید سہولیات بہم پہنچائے جانے کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر عابد حسین نے استقبالیہ خطبہ کے دوران کہا کہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے کہ اگر ہم ایسے بچوں کی رہنمائی اور معانت کر سکیں۔ اس موقعے پر سٹیٹ کارڈی نیٹر SSA ٹی آرمنگوترا نے سکیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے SSAکی طرف سے اس سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کا خلاصہ کیا۔ تقریب کے آخر پر CEOسرینگر مدثر کلیم فاضلی نے شکرانے کی رسم انجام دیتے ہوئے اُن کے ماتحت دفتر کی SSAوِنگ کی سرگرمیوں کا خلاصہ کرتے ہوئے اُن کے کام کو سراہا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض کو میڈیا کارڈی نیٹر ایجوکیشن فیاض احمد فیاضؔ نے انجام دیا۔واضح رہے ضلع سرینگر کے سکولوں میںجسمانی طور خاص بچوں کی تعداد 800سے زائد ہے جن میں سے آج 225بچوں کو خصوصی معائنے کے بعد مفت آلات فراہم کئے گئے۔تقریب پرجوائنٹ ڈائریکٹرس ایچ آر پکھرو، ثریہ اختراور ثریہ بانو، ڈی ای پی او سرینگر غلام رسول میر، مختلف سکولوں کے پرنسپلز، زونل ایجوکیشن افسران، اساتذہ اور جسمانی طور خاص اِن بچوں کے والدین نے شرکت کی۔
Comments are closed.