گرل فرنڈ بتا کر پھیلا رہا تھا افواہیں، لڑکی نے بیچ بازار کی پٹائی

گرل فرنڈ بتا کر پھیلا رہا تھا افواہیں، لڑکی نے بیچ بازار کی پٹائی

راجستھان کے بھرت پور شہر میں ایک لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے لڑکے کی ڈنڈے سے پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔ یہ ویڈیو تقریباََ ایک ہفتہ پہلے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس میں لڑکی شہر کے مکھرجی نگر سکٹر 3 میں لڑکے کی پٹائی کرتی نظر آرہی ہے۔ اس درمیان لڑکی کہتی ہے کہ ’’ تم خود کو ڈونالڈ ٹرمپ(امریکی صدر) کے بیٹے سمجھتے ہو تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ کوئی بھی لڑکی کمزور نہیں ہے۔ غلط ہونے پر آواز اٹھانا جانتی ہے‘‘۔

بھرت پور شہر کی اس لڑکی کے مطابق، وہ لڑکا گزشتہ کئی دنوں سے اس کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بدنام کرنے کے افواہیں پھیلا رہا تھا۔ جس دن لڑکے کو سبق سکھاتی ہوئے اس کی پٹائی کی گئی، اسی دن کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ کچھ وقت بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔ اس میں لڑکی بھیڑ کے بیچ لڑکے کو ڈنڈوں سے جم کر پیٹتی نظرآرہی ہے اور وہاں موجود لوگوں کے سامنے اس کی حرکتوں کو بتاتی دکھ رہی ہے۔

Comments are closed.