فیفا ورلڈ کپ 2018: فائنل کے دوران میدان پر گھسنے والی خواتین کو ملی یہ سزا
فیفا ورلڈ کپ فٹ بال فائنل میچ کے دوران میدان پر گھسنے والی روس کی خواتین تنظیم پسی رائٹ کے چار ممبروں کو 15 دنوں کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔،
اس کے علاوہ اس تنظیم پر کسی بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کو لیکر تین سال کی پابندی لگائی گئی ہے ۔ اس گروپ پر الزام ہے کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔اس کے علاوہ ان پر غیر قانونی طریقے سے پولیس وردی پہننے کا بھی الزام ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: فائنل میچ کے دوران میدان پر اچانک چار لوگ دوڑتے ہوئے گھس گئے۔ا س کے چلتے میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان فائنل میچ کے دوران میدان پر اچانک چار لوگ دوڑتے ہوئے گھس گئے ۔ اس کے چلتے میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا تھا۔
بعد میں روس کی خواتین تنظیم پسی رائٹ نے اس کی ذمہ داری لی ۔ ٹویٹر پر جاری ایک پوسٹ میں اس گروپ نے کہا کہ اس نے یہ سب مظاہرے کے دوران غیر قانونی گرفتاری اور سیاسی قیدیوں کیلئے کیا ہے ۔ اس مظاہرے کو انہوں نے پولیس مین اینتر دا گیم نام دیا تھا ۔سال 2011 سے ہی یہ مخالف گروہ سرگرم رہا ہے ۔یہ صدر ولادیمیر پوتن کی انتظامیہ کے خلاف خاص طور پر محتاط ہے جنہیں یہ گروپ ایک تاناشاہ مانتا ہے ۔
Comments are closed.