حکومت تمام معاملات پر بحث کے لئے تیار: نقوی

حکومت تمام معاملات پر بحث کے لئے تیار: نقوی

نئی دہلی، 17 جولائی : اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کے بدھ سے شروع ہو رہے مانسون سیشن میں حکومت پیٹ پیٹ کر ہو رہے قتل سمیت تمام معاملات پر مباحثہ کے لئے تیار ہے۔
مسٹر نقوی نے یہاں ایک پروگرام سے الگ پریس کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’موسم بہت خوشگوار ہے اور مجھے لگتا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کابھی ماحول اور موسم خوشگوار ہونا چاہیے. حکومت تمام موضوعات پر مباحثہ کے لئے تیار ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ مانسون سیشن میں اپوزیشن سے وہ غلطی نہیں ہوگی جو بجٹ سیشن میں ہوئی تھی‘‘۔
بھیڑ کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر کئے گئے قتل کو ایک بار پھر اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے ایشو بنانے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کے جرائم کے ساتھ نہیں ہے۔اس طرح کے جرائم پر فرقہ پرستانہ جامہ پہنانے کی کوشش ہوتی ہے جس سے مجرموں کو مدد اور تحفظ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہمارا ماننا ہے کہ جو مجرم ہیں وہ مجرم ہیں اور ان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت کارروائی ہونی چاہیے. ہم تمام مسائل پر بحث اور جواب دینے کے لئے تیار ہیں‘‘۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں ووٹنگ کے بہانے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کے بارے میں مسٹر نقوی نے کہا کہ مثالی حالات تو یہی ہوتا ہے کہ عام رائے بنے، لیکن اب ہمیں انتظار کرنا چاہئے۔
یو این آئی،

Comments are closed.