شوپیاں کے تراکہ وانگام گاؤں میں ایک دفعہ پھر فورسز کی یلغار گھروں میں گھس کر مرد و زن کا زد کوپ کیا گیا ، املاک تہس نہس /مقامی لوگ

سرینگر17؍؍جون ؍ ؍؍ پہاڑی ضلع شوپیاں کے تراکہ وانگام علاقے کے لوگوں نے سیکورٹی فورسز پر الزام لگایا ہے کہ دورانِ شب رہائشی مکانات میں گھس کر قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ مکینوں کا زد کوپ کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔دفاعی ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ اس بارے میں تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق تراکہ وانگام شوپیاں گاؤں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ دورانِ شب سکورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی مکانوں میں گھس گئے اور مرد و زن ، بوڑھے اور بچوں کی مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بندوق کے بٹھوں سے مرد و زن کو پیٹنا شروع کیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کو اسپتال منتقل کرناپڑا۔ مقام لوگوں کے مطابق بغیر کسی اشتعال کے فورسز اہلکاروں نے مکینوں کا زد کوپ کیا اگر چہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھی رابط قائم کیا گیا تاہم وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے۔ دفاعی ذرائع نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فوجی اہلکار بستی میں نہیں گئے ہوئے تھے اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.