ایس ایچ او اور پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث جنگجو کی شناخت مکمل لشکر طیبہ کا عسکریت پسند بشیر لشکری نے حملے کی پلاننگ کی /پولیس سربراہ
سرینگر17؍؍جون ؍ ؍؍ایس ایچ او اور پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ انصاف کے تقاضوں کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بشیر لشکری نامی جنگجو عسکریت پسندوں کی قیادت کر رہا تھا۔ پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ہمسایہ ملک کشمیریوں کو اکسارہا ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے بتایا کہ گزشتہ روز اچھ بل میں ایس ایچ او اور پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملے کی پلاننگ بشیر لشکری نامی جنگجو نے کی ہے اور بہت جلد اُس کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید نے مزید بتایا کہ ملوث جنگجوؤں کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندسازش کے تحت پاکستان ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں نوجوانوں کو اکسا رہا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن و امان کی بحالی کیلئے جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے ۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی کے مطابق امن و امان کو بحال کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں اور کسی کو بھی وادی میں حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
Comments are closed.