سالویشن مومنٹ کے لیڈروں نے شہداء کے نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور نثار احمد کی جنازہ کی قیادت امتیاز احمد نے کی۔۔سالویشن مومنٹza
سرینگر ۱۷ جون۔مسلسل نظر بند حریت لیڈر و چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے جنید احمد متو،نثار احمد،عادل مشتاق جنہوں نے آرونی کولگام کے معرکہ آرائی میں شہادت کا درجہ حاصل کیا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جوان تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔تنظیم کا اعلیٰ وفد امتیاز احمد،فاروق احمد،اسحاق احمد،زبیر کشمیری نے شہداء کے نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور نثار احمد ہف شیرمال کے نمازہ جنازہ اامتیاز احمد نے پڑھائی۔ظفر نے معرکہ آرائی کے نزدیک احتجاج کرنے والے پر فوجی طاقت کے استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور محمد اشرف اور محمد احسن نے شہادت حاصل کی۔عادل مشتاق پانپورکے نمازہ جنازہ میں مولوی مشتاق اور اعجاز احمد نے شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے نہتے عوام پرفوجی طاقت اور مہک ہتھیاروںکے استعمال،پرنٹ میڈیا سے وابسطہ نثار الحق،کامران یوسف،پرویز زرگر کی بلا جواز مار پیٹ اور جوانوں و حریت لیڈروں بشمول ظفر اکبر بٹ کی گرفتاری و نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پر اسوقت ظلم و جبر کے پہارڑ ٹوٹ رہے ہیں اور حقوق البشر کے ادارے ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔
ترجمان نے سنیچر کو مکمل ہڑتال و احتجاج کر نے پر کشمیری عوام اور چناب ویلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments are closed.