بھارت کا فوجی تسلط اور مسئلہ کشمیر کی حقیقت ماننے سے لگاتار انکار اس خطے میں انسانی جانوں کے ضیاں کا باعث ہے ۔۔۔محبوس محمد یاسین ملک
جون//ناجائز فوجی تسلط اور مسئلہ جموں کشمیر کی حقیقت ماننے سے مُسلسل انکار کشمیر میں انسانوں کی جانیں لینے، خاندانوں کو تباہ و برباد کرنے اور امن اور ہم آہنگی کو ختم کرنے کا سبب ہیں ۔فوجی و پولیس طاقت کے زریعے پشت بہ دیوار کئے جانے والے ہمارے نونہالوں کے پاس اپنی جانوں کے قربا نیاں دینے کے سوا کوئی دوسرارستہ نہیں رکھا جارہا ہے۔ ہم اپنے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسن ملک نے آج سری نگر سینٹرل جیل سے بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ پچھلے دودن کے اندر شہید کئے گئے شہید جنید احمد متو،شہید ناصراحمد ، شہید عادل مشتاق شہید محمد اشرف، شہید نصیراحمد اور شہید احسن مشتاق کو شاندار لفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ چہاراطراف میں کشمیریوں کا لہو بے دریغ بہایا جارہا ہے لیکن دنیا میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے جو بہر صورت مذموم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائزفوجی تسلط اور اس کو دوام دینے کے لئے بھارتی حکمرانوں کا مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے مسلسل انکار اس خطے میں انسانی جانوں کے ضیاں ،خاندانوں کو تباہ و برباد کرنے اور امن و ہم آہنگی کو ختم کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوجی و پولیس طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کئے جانے والے ہمارے معصومین کے پاس عزت و آزادی کے لئے اپنی جانوں کی بازی لگا دینے کے سو اکوئی دوسرا راستہ نہیں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی افواج و فورسز مو اخذ ے سے استثناء لئے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں اور ان کے لئے انسانوں کو قتل کرنا،زخمی یا اندھابنا دینا اور گھروں کو تباہ کرنا معمول کا عمل ہے۔ یاسین ملک نے تین روز کے دوران زخمی ہونے والے درجنوںافرادکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان ایام میں جان بحق ہونے والے اپنی سبھی لوگوں کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت بھی کیا ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وفدود جن میں نثار جیلانی،مولوی عبدال احد ،عبدالستار، شیراز احمداور ظہور احمد شامل تھے نے آج ریڈونی کولگا م،آروانی اور بانڈپوری جاکر وہاں شہیدجنید احمد ،شہید محمد اشرف اور شہید نصیراحمد شیخ کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہداء کو شاندارالفاظ میں خراج ادا کیا ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے شہید ضیاء الدین جیلانی جو فرنٹ کے ضلع صدر بانڈی پورہ سید نثار جیلانی کے والد تھے کو انکی شہادت کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ چیئرمین نے شہداء انکے خانوادے کی تحریکی خدمدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہیدایک عظیم انسان اور مخلص و دین دار شخصیت تھے۔ یاسین ملک نے شہیدکے لئے اعلیٰ درجات کی دعائیں کیں۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بوگام بڈگام کے عظیم شہید بشیر بوگامی کے برادر نذیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جے کے ایل ایف کے سینئر اراکین محمد رمضان،مولوی عبدالرشید،اے اے سرور،ٹیکا خان اور فاروق بیگ نے مرحوم کے گھر جاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ جے کے ایل ایف قائدین نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل و جزیل کی دعائیں کیں۔
Comments are closed.