جنگل اسمگلروں کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
رام پورہ اور راجپورہ سے 19اسمگلر گرفتار ،سوپور پولیس کا دعویٰ
سوپور:۱۴،جولائی:/ جنگل اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوپور پولیس نے کہا ہے کہ قصبہ کے مضافاتی رامپورہ اور راجپورہ علاقوں سے ایک ہی راؤنڈ میں19جنگل اسمگلروں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سوپور پولیس جنگل اسمگلروں کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران19اسمگلروں کو گرفتار کیا ۔پولیس ترجمان نے اس ضمن میں جو تفصیلات فراہم کیں ،اُنکے مطابق سوپور پولیس نے قصبہ کے مضافاتی رامپورہ اور راجپورہ علاقوں میں سبز سونے کی لوٹ میں ملوث19ملزمان کو ایک ہی راؤنڈ میں گرفتار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سوپور میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزمان جنگل کی بے دریغ کٹائی میں ملوث اور مطلوب تھے ۔انہوں نے گرفتار شدگان میں بلال احمد لون ،علی محمد لون ،محمد افضل لون ،طارق احمد راتھر ،ریاض احمد لون ،غلام نبی شیخ ،دبا لغفار لون ،حبیب اللہ شیخ ،عاشق حسین لون ،عبد الرشید لون ،عاشق احمد لون ،منظور احمد لون ،فیاض احمد لون ،فردوس احمد لون ،خور شید احمد لون ،سجاد احمد لون ،بشیر احمد ،بشیر احمد لون اورشہزاد احمد لون ساکنان راجپورہ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان طویل عرصے سے گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ ان ملزمان کی گرفتار سے کم ازکم 12 جنگل چوری کے واقعات حل ہوگئے اور عنقریب ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا جائیگا ۔
Comments are closed.