نقاش کا شہری ہلاکتوں کی مذمت ، ہڑتال کال کی حمایت، لشکر کمانڈر اور ان کے ساتھی کو خراج عقیدت
سرینگر، جون ۱۶: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولٹیکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمدیوسف نقاش نے شہری ہلاکتوں پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمتی قیادت کی طرف سے دئے مکمل ہڑتال کی کا ل کی حمایت کی ہے۔ اخباروں کیلئے بیان میں نقاش نے لشکر ِ طیبہ کے کمانڈر جنید متو اور ان کے ساتھی کی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہوئی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دو شہری نصیر احمد (رنگریٹ) اور محمداشرف (آروانی، اننت ناگ) کی شہادتوںاور آرونی میں رہائشی مکانات کو خاکستر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔کمانڈر جنید متو اور ان کے ساتھی کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے حریت رہنما نے کہا کہ نئی دلی کی ہٹ دھرمی اور ضد پر مبنی پالیسی ان کیلئے بہیت ہی مہنگی ثابت ہوں گی کیونکہ نوشتی دیوار صاف ہے کہ کشمیری قوم کسی بھی صورت میں بھاری ظلم و جبر کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے بلکہ اپنی جدو جہد آزادی کو جاری و ساری رکھیں گے۔نقاش نے کہا کہ جتنی جلدی نئی دلی جموں کشمیر کی زمینی صورت حال کو قبول کریں اتنا ہی بھارت کیلئے بہتر ہے۔
Comments are closed.