تلبیہ کی گونج میں820 حجاج کا پہلا قافلہ مقدس سرزمین کو روانہ
سری نگر:۴۱،جولائی:کے این این/ تلبیہ کی گونج میں حج2018کے سلسلے میں احرام میں ملبوس820 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ ہفتہ کی صبح تلبیہ کی گونج میں حج ہاﺅس بمنہ سرینگر سےبین الاقوامی ہوائی اڈے اور وہاں سےبراہ راست پروازوں کے ذریعےمقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔صوبائی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے حج ہاﺅس اور ائر پورٹ پر عازمین کو جذباتی مناظر کے بیچ وداع کیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق حج2018 کے سلسلے میں820 کشمیری عازمین حج کا پہلا قافلہ ہفتہ کوسرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست پروازوں کے ذریعے مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ مدینہ منورہ روانگی کے موقع پر بیشتر عازمین جذباتی اور آبدیدہ نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے گھر ’خانہ کعبہ‘ میں وادی میں امن وامان کی بحالی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں گے۔ مدینہ منورہ روانہ ہونے والا پہلا قافلہ 820 حجاج کرام پر مشتمل تھا۔حکام کے مطابق 820 عازمین حج پر مشتمل پہلا قافلہ ائر انڈیا کی2پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ ہوگیا۔تلبیہ کی گونج مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہفتہ کی علی الصبح ذاتی گاڑیوں میں حج ہاﺅس بمنہ سرینگر پہنچ گیا ،جہاں اُنکی سہولیت کےلئے تمام تر انتظامات بہم رکھے گئے ۔صوبائی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام جن میں ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر وغیرہ شامل ہیں ،نے حج ہاﺅس میں حجاج کرام کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور حجاج کرام سے ہم کلام بھی ہوئے ۔صوبائی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپویشن (ایس آر ٹی سی ) کی خصوصی گاڑیوں میں حجاج کرام کو سرینگر کے بین الا قوامی ہوائی اڈائی کی جانب اعلیٰ حکام نے روانہ کیا ،جہاں حجاج کرام کا پہلا قافلہ انتہائی جذباتی انداز میں مقدس سرزمین مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگیا۔حجاج کرام کے قافلے اسی 25جولائی تک حج2018کے سلسلے میںمدینہ منورہ کےلئے روانہ ہونگے ،25جولائی آخری پر واز یہاں سے حجاج کرام کو لیکر روانہ ہوگی ۔
Comments are closed.