گونڈا میں کسان خاندان کے چار افراد نے زہر کھایا
گونڈا میں کسان خاندان کے چار افراد نے زہر کھایا
گونڈا، 14 جولائی : اترپردیش میں گونڈا ضلع کے چھپیا علاقہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی زہر یلی شے کھانے سے حالت بگڑ گئی اور تمام افراد کو علاج کے لئے فیض آباد بھیجا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو چھپیا علاقے میں تروکھا گاؤں کسان ونشی دھر ، اپنی بیوی گیا ن متی، بیٹی آرتی (21) اور چھایا (17) کے ساتھ کھیت گیا تھے۔ شام کے وقت چاروں نے کھیت میں ہی کوئی زہریلی شے کھا لی ، جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی دل کی دھڑکنیں سست ہوگئی تھیں ۔ گاؤں والوں کی مدد سے انہیں نازک حالت میں فیض آباد کے اسپتال میں ریفر کردیا۔
پولیس متاثرہ افراد کے رشتہ داروں سے تفتیش کررہی ہے ۔
یو این آئی۔
Comments are closed.