سنیچر کو مکمل ہڑتال کی اپیل،عام لوگوں کی ھلاکت کی مذمت۔سالویشن مومنٹ
سرینگر۔۱۶ جون۔سالویشن مومنٹ کے جنرل سیکٹری نے اپنے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ سنیچر ۱۷ جون کو عام لوگوں کی ھلاکت اور جی ایس ٹی بل کے خلاف مکمل ہڑتال کرکے اپنا احتجاج درج کریں۔انہوں نے بانڈی پورہ کے نصیر احمد اور بجبہارہ کے محمد اشرف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب کشمیر میں ہر دن ھلاکت،تشدد اور زیادتیاں ہر جگہ ہورہی ہے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہیدوںکو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ تنظیم کا ایک وفد عبدالمجید کی قیادت میں اشٹینگو بانڈی پورہ جاکر نصیر احمد کی جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک اور وفد امتیاز ،فاروق احمد،زبیر احمد نے شوپیا ں جاکر عادل احمد کو خراج عقیدت ادا کیا ،ریشی پورہ میں رابطہ عامہ کے سیکٹری عدنان سلفی نے عوامی اجتماع سے خطا ب کیا اور عوامی احتجاج میں شرکت کی۔
دریں اثنا ء ترجمان نے تنظیم کے چیرمین ظفر اکبر بٹ کو جمعرات شام پھر سے گھر میں نظر بند کرنے اور بجبہارہ،بانڈی پورہ،سرینگر ،سوپور میں عوامی احتجاج پر طاقت کے بے تحاشا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے بل پر تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
Comments are closed.