آئی ایس نے سعودی عربیہ پر حملے کی ذمہ داری لی

قاہرہ، 13جولائی : انتہاپسند تنظیم اسلامی ریاست (آئی ایس) نے اتوار کو سعودی عربیہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
آئی ایس کی آن لائن میڈیا سروس پر یہ اطلا ع دی گئی ہے۔آئی ایس نے اپنے ویب سائٹ النبا پر بتایا کہ بریدہ شہر میں پولیس والوں پر ہوئے اس حملے میں اس کے تین جانباز بھی مارے گئے ۔ حالانکہ تنظیم نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے قاسم صوبہ کے بریدہ شہر میں اتوار کو ایک چیک پوسٹ پر اچانک کئے گئے اس حملے میں ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک غیر ملکی شہری کی موت ہوگئی تھی۔
رائٹر

Comments are closed.