محبوبہ مفتی کی مرکز کوسخت وارننگ، پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش مرکز کے لئے خطرناک

سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ووٹنگ کے حقوق کو 1987 کی طرح خارج کرنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ مفتی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت پی ڈی پی کو تقسیم کرنے کا کام کرے گی، تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

غورطلب ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبریں آرہی ہیں کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کے باغی ممبران اسمبلی کی مدد سے حکومت بناکر ریاست میں ہندو وزیراعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔

حالانکہ سر کاری طور پر کوئی بھی اس بات کو نہیں تسلیم کررہا ہے، لیکن بی جے پی اور پی ڈی پی دونوں کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ اگست میں امرناتھ یاترا کے اختتام کے بعد جموں وکشمیر کی سیاست میں اہم تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اس سال جون میں بی جے پی نے خود کو محبوبہ مفتی کے اتحادی حکومت سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ اس کے بعد دیگر پارٹیوں نے گورنر راج کی حمایت کی تھی، لیکن شروع سے ہی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی دیگر پارٹیوں کے ممبران اسمبلی کو توڑ کر حکومت بنانے کی کوشش کرسکتی ہے۔

Comments are closed.