ٹرمپ نے تھریسا مئے کے بریگزٹ منصوبہ کی نکتہ چینی کی

لندن، 13جولائی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بریگزٹ معاہدہ کے بعد یوروپی یونین کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے کی تجاویز کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔
صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کے دورے پر آئے مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مئے کی تجویز برطانیہ کو یوروپی یونین کے قریب لائے گا اور ا سے نئے ٹرانس اٹلانٹک تجارتی معاہدہ کا امکان ختم ہوسکتا ہے۔
محترمہ مئے کے ساتھ ڈنر سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’اگر وہ اس طرح کا معاہدہ کرتے ہیں تو ہم برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بجائے یوروپی یونین کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ انہوں نے محترمہ مئے کی تجاویزکا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو امریکہ کے ساتھ ان کا تجارتی معاہدہ شاید نہیں ہوپائے گا۔‘‘
رائٹر

Comments are closed.