سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے روانہ

لندن، 13جولائی: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق دونوں اتحاد ایئر لائن کی فلائٹ نمبر ای وائی243 کے ذریعے براستہ ابوظہبی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام 6 بج کر 15 منٹ پر پہنچیں گے۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے لندن سے روانہ ہوتے وقت کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اور ان کے والد پاکستان واپسی سے قبل اہل خانہ سے الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں، تصاویر میں موجود تمام افراد آبدیدہ اور دلگیر دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ اسی ضمن میں شیئر کی گئی ایک تصویر میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کرتے ہوئے انہیں الوداع کہہ رہے ہیں۔ادھر ایک ٹویٹ میں مریم نواز اپنے بچوں کوالواداع کہہ رہی ہیں اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو بہادری کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا ہے لیکن بچے آخر بچے ہوتے ہیں، بڑے بھی ہوجائیں تو انہیں الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے۔
جاری ۔

Comments are closed.