اپوزیشن پارٹیوں کا ‘بھارت بند’ کا منصوبہ زیر غور

ملک میں سال 2019 میں لوک سبھا کے انتخاب ہونے والے ہیں، ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ‘بھارت بند’ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پچھلے کئی دنوں سے اپوزیشن پارٹیوں کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے متحدہ محاذ اور مودی حکومت کو لوک سبھا انتخابات میں شکست دینے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ان میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے علاوہ پارٹی کے سینیئر رہنما، راشٹروادی کانگریس کے سربراہ شرد پوار، سی پی ایم جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور شردیادو بھی شامل ہیں۔

میٹنگ میں اس موضوع کو بھی زیر غور لایا گیا کہ ملک میں ہم خیال علاقائی پارٹیوں کو بھی ساتھ لیا جائے اور بھارت بند میں شامل ہونے کے لیے رضا مند کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت کو بڑھتی بےروزگاری، ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات، ملک کے خراب ہوتے معاشی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ جیسے مسائل پر محاصرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اسی طرح ایم ایس پی کی سچائی بھی عوام کے سامنے لانا شامل ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن بھی شروع ہونے والا ہے، جو 10 اگست کو ختم ہوگا۔ جبکہ 9 اگست کو ملک میں ‘انڈیا چھوڑو تحریک’ کے موقع پر ہو سکتا ہیکہ اپوزیشن بھارت بند کا اعلان کرے۔

Comments are closed.