ادھمپور میںامرناتھ یاترا کو حادثہ ،13زخمی
بانہال ،کو کرناگ میں بھی سڑک حادثہ ،14افراد شدید زخمی
سرینگر:١٢،جولائی :/ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ادھمپور اور بانہال میں 2الگ الگ سڑک حادثات میں 13یاتریوں سمیت18افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک حالت اسپتالوں میںحالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ کو کرناگ میں بھی ایک حادثہ میں متعدد خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق صوبہ جموں کے ادھمپور میں ایک یاتری گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،جسکے نتیجے میں 13یاتری زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ سرینگر ۔جموں شاہراہ پر برمہ پل ادھمپور کے نزدیک زیر نمبرJK14B/7259کھڑی تھی کہ اس کو ایک تیز رفتار ٹرک نے زوردار ٹکر ماری جسکے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار 13یاتری زخمی ہوئے ۔تمام زخمیوں کو فوری طور ہر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے 2حالت نازک بتائی ہے ۔زخمیوں کی شناخت20سالہ راجیش یادو ساکنہ اورچا گیٹ جھانسی یو پی ،28سالہ نریندر کمار تواری ساکنہ اُنائو گیٹ جھانسی یو پی ،46سالہ منجو ساہوساکنہ گوالیر ایم پی ،47سالہ کھیم راج ساکنہ دبہ راہ ایم پی ،23سالہ پوجا ساکنہ ایم پی ،47سالہ بسنت لال ساکنہ جھانسی یو پی،39سالہ پون ساہو ساکنہ جھانسی ،35سالہ ابھیشیک ساہو ساکنہ جھانسی یو پی ،منوج یادو ساکنہ جھانسی یو پی ،40سالہ روپیش کھیر ساکنہ جھانسی یوپی ،20سالہ امن راجا ساکنہ جھانسی یوپی ،41سالہ سنجے کمار ساکنہ جھانسی یو پی اور مرلی ساہو ساکنہ اُنائو گیٹ جھانسی یو پی کے بطور ہوئی ۔ادھر بانہال میں ایک سڑک حادثے میں 5افراد زخمی ہوئے ۔نوگام سے بانہال کی طرف آرہی ایک چھوٹی مسافر گاڑی سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار5افراد زخمی ہوئے ۔ان میں طارق سلیم ساکنہ نوگام،مدثر احمد ساکنہ نوگام ،سجاد احمد ساکنہ نوگام ،ارشاد احمد اور ساقب ساکنہ نوگام زخمی ہوئے ۔پانچوں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر بون اینڈ جوائنٹس اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران کو کرناگ میں ایک تویرا گاڑی زیر نمبرJK06/4059اور ویگنار گاڑی کے درمیان ساگم کوکرناگ میں ٹکر ہوئی میں 9افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں سے 2کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں کئی خواتین بھی شامل ہیں ۔زخمیوں میں زینت آرا ،جمیلہ ،جانا بیگم ،ارشاد بٹ ،تسلیمہ ،جمیل کھولی ،حاجرا ،اور6سالہ معصوم امتیاز احمد شامل ہیں ۔
Comments are closed.