کنڈی کپوارہ میں جنگجوئوں مخاف آپریشن جاری
گولیوں کے تبادلے میں جنگجو جاں بحق ،فوج کا دعویٰ
سرینگر:١٢،جولائی : کنڈی کپوارہ میں 3روز جاری جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک جنگجو اور فوجی کمانڈو لقمہ اجل بن گئے ۔فوج کا جمعرات کو دعویٰ ہے کہ مذکورہ جنگلی علاقے میں جاری جنگجو مخالف کارروائی میں گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوا جبکہ یہاں موجود دیگر جنگجوئوں کے خلاف تلاشی کارروائی جاری ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے کنڈی جنگل میں تین روز سے جاری جنگجو مخالف آپریشن میں جمعرات کو گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔یہ دعویٰ دفاعی ترجمان نے جمعرات کے روز کیا۔انہوں نے کہا کہ کنڈی کپوارہ کے جنگل میں تمام جنگجو ئوں کو محاصرے میں لیا گیا ،ااور اُن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جمعرات کو تیسری مرتبہ جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران یہاں ایک مرتبہ گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک جنگجو جاں بحق ہوچکا ہے جسکی نعش برآمد کی گئی ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جاں بحق جنگجو غالباً غیر مقامی ہے۔ یاد رہے کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران بدھ کو جنگجوؤں کے حملے میں ایک فوجی کمانڈو ہلاک جبکہ دوسر ایک زخمی ہوگیا تھا۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 3 پیرا سے تعلق رکھنے والے سپاہی موکل مینا کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ فوج کی47آر آر نے10 جولائی کو کپوارہ کے کنڈی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی کا یقین ہوجانے کے بعد فوج کی4 پیرا کے کمانڈوز کو بھی بلایا گیا‘۔11جولائی کو دوپہر کے وقت علاقہ میں جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوجی اسپتال درگمولہ لے جایا گیا جہاں موکل مینا کو مردہ قرار دے دیا گیا،تاہم دوسرے زخمی فوجی کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔ علاقہ میں گذشتہ شام جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جاں بحق جنگجو کی نعش برآمد کی گئی اور اُسکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے جبکہ جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک بڑے جنگلی علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کا ایک گروپ حال میں ہی در اندازی کرکے اُس پار سے اِس پار داخل ہوا ،تاہم اس گروپ کو سرحدی علاقے میں محدود رکھا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جدید اسلحے لیس جنگجوئوں کی تعد اد5سے6ہے ،جن کے خلاف بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جاری ہے ۔
Comments are closed.