جنوبی کوریا کے صدر مون نے کی مودی کی تعریف
نئی دہلی، 12 جولائی : جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں خیر سگالی کی اہمیت کو جانا ہے۔
مسٹر مون نے بدھ کی شام یہاں سے روانہ ہونے کے بعد ٹویٹ کر کے کہا’’ہندوستان سے روانہ ہو رہا ہوں، میں نے ہندوستان میں مہربان اور وسیع القلب لوگوں کے درمیان چار دن گزارے۔
ہندوستانی لوگوں کی آنکھوں میں ایشور ہوتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی ایسے شخص ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں خیر سگالی کی اہمیت کو جانا ہے، جس طرح ہندوستان کی پوری تاریخ میں ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت کئی لوگوں نے ان کے ٹویٹس کو ری -ٹویٹ کیا۔ مسٹر مون آٹھ سے 11 جولائی تک سرکاری دورے پر یہاں آئے تھے۔
یو این آئی.
Comments are closed.