سہراب الدین فرضی انکاونٹر معاملہ: دو گواہوں کا اپنے بیان سے انحراف

سہراب الدین شیخ اور تلسی پرجا پتی کے فرضی انکاونٹر کیس میں مزید دو گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک اس کیس میں 85 گواہ اپنے بیان سے انحراف کرچکے ہیں۔

منحرف ہونے والے گواہوں میں وکیل کرشنا ترپاٹھی بھی شامل ہیں،جو پہلے پرجا پتی کی وکیل ہوا کرتی تھی ۔

دوسرا گواہ مہیپال سنگھ ہے، راجستھان پولیس کی حراست میں 2006میں پرجا پتی کے فرار ہونے کے بعد مہیپال سنگھ ہی افسروں کو گاڑی سے لیکر گیا تھا ۔

بدھ کو دونوں گواہ سی بی آئی جج ایس جے شرما کے سامنے پیش ہوئے ۔

ترپاٹھی نے عدالت سے کہا کہ وہ پرجا پتی کے خلاف اجین میں درج چوری کے تین مقدموں کو دیکھ رہی تھی۔

یاد رہے کہ سہراب الدین اور ان کی بیوی کوثر بی کو سنہ 2005 میں گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی کے دستوں نے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ حیدرآباد سے سنگھالی کے سفر پر تھے۔

بعد میں سہراب الدین کو ایک فرضی انکاونٹر میں گاندھی نگر کے پاس قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی اہلیہ پر اسرار طور پر غائب ہو گئی تھیں، جن کے بارے میں غالب گمان ہیکہ ان کو بھی قتل کریا گیا ۔

دوسری جانب تلسی پرجا پتی جو کہ سہراب الدین کے فرضی انکاوںٹر کا چشم دید گواہ تھا اسے بھی پولیس کے ذریعہ دسمبر 2006 میں گجرات کے ضلع بنسکانتا کے گاؤں چپری میں پولیس نے فرضی انکاونٹر میں ہلاک کردیا۔

Comments are closed.