امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار

امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی بس ادھمپور میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 13 یاتریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے-
جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ شدید زخمی یاتریوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی بس کے ڈرائیور نے برما پل ادھمپور کے نزدیک سڑک پر کھڑی ہوئی ٹرک کو ٹکر ماردی۔

بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی جانچ جاری ہے اور کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.