میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ہی الیکٹرانک میڈیا پر بحث و مباحثہ شروع ۔ بہتری اسی میں ہے کہ میر واعظ پاکستان جائے /آر ایس ایس

سرینگر؍میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے ٹویٹر پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ہی الیکٹرانک میڈیا میں بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ۔ آر ایس ایس ، ویشو ہندو پریشد ، بجرنگ دل نے میر واعظ عمر فاروق کو پاکستان جانے کی صلاح دی ۔ آر آر ایس ایس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق پاکستانی ہے اور بہتری اسی میں ہے وہ پاکستان جائے ۔ جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کو ہرانے کے بعد حریت (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’ جیسے ہی ہم نے نماز تراویح ختم کی اس دوران پورے شہر میں پٹاخے چھوڑے گئے کیونکہ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی‘‘ ۔ میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ ہی آر ایس ایس ، ویشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کو پاکستان جانے کی صلاح دی ۔ آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے کہاکہ چونکہ میر واعظ عمر فاروق کا دل بھی پاکستانی ہے اور جان بھی اس لئے اُس کو پاکستان جاکر اپنی زندگی گزارنی چاہئے

Comments are closed.