کپواڑہ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں ایک جنگجوجاں بحق
سری نگر ، 12 جولائی: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کنڈی جنگلی علاقہ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک جنگجو کو جاں بحق ہو گیا ہے۔ مارے گئے جنگجو کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مارا گیا جنگجو ظاہری طور پر پاکستانی ہے۔ آپریشن کے دوران بدھ کو جنگجوؤں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسر ایک زخمی ہوگیا تھا۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت 3 پیرا سے تعلق رکھنے والے سپاہی موکل مینا کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز (آر آر) نے 10 جولائی کو کپواڑہ کے کنڈی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا ’علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی کا یقین ہوجانے کے بعد فوج کی 4 پیرا کے کمانڈوز کو بھی بلایا گیا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ 11 جولائی کو دوپہر کے وقت علاقہ میں جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا ’زخمیوں کو فوجی اسپتال درگمولہ لے جایا گیا جہاں موکل مینا کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ تاہم دوسرے زخمی فوجی کی حالت خطرے سے باہر ہے‘۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں گذشتہ شام جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہیں۔ انہوں نے بتایا ’مارے گئے جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ وہ ظاہری طور پر پاکستانی ہے‘۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک بڑے جنگلی علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے‘۔
یو این آئی
Comments are closed.