عوام کا صبر استقامت قابل ِتحسین
قربانیوں کے ساتھ ہر صورت وفا کی جائے:سید صلاح الدین
سرینگر:١١،جولائی : متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیوں کے ساتھ ہر صورت وفا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے صبر و استقامت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر ممکن جدوجہد کو جاری رکھ کر ان قربا نیوں کی لاج رکھی جائے گی۔سید صداقت حسین ترجمان متحدہ جہاد کونسل کی جانب سے کے این این کو موصولہ تحریری بیان کے مطابق متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ بھارت نے 1947ء سے لیکر آج تک چھ لاکھ نہتے کشمیریوں کا خون بہایا۔بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے لیکن اس کے باوجود کشمیری قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے بلکہ مظلوموں کے آواز اور توانا ہوتی چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہرروز کشمیر میں ہونے والا شہید تحریک آزادی کو نیا آکسیجن فراہم کر رہا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے شوپیاں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جھڑپ کے دوران دو عام شہریوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت اور سینکڑوں شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی غم کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کی اس وحشیانہ حربے کی پرزور مذمت کی۔ سید صلاح الدین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے ساتھ ہر صورت وفا کی جائے اور کشمیری عوام کے صبر و استقامت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر ممکن جدوجہد کو جاری رکھ کر ان قربا نیوں کی لاج رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستم رسیدہ کشمیری قوم نے جس بربریت کا سامنا کیا اور کر رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا اس ظلم و ستم سے باخبر ہونے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا بھارت روایتی ہٹ دھرمی ختم کرے اور سلامتی کونسل کے سامنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے تاکہ خطے کا امن تباہ ہونے سے بچ سکے۔ سید صلاح الدین نے 25؍ جون کو بھارت فوج کی ایک ظالمانہ کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان عبید منظور ساکنہ نادی ہل بارہمولہ جو سترہ دن موت و حیات کی کشمکش کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوجوان عبید منظور اور ہاوورا کولگام میں تین نہتے معصوم شہریوں جن میں ایک تیرہ سالہ عندلیب جان بھی شامل ہیں کو بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کے دوران شہید کیاجو ایک مذموم حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ 6 لاکھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے سینچی تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور کشمیر کی مظلوم قوم بھارتی چنگل سے نجات پائے گی ۔کے این این
Comments are closed.