شوپیاں میں دھماکہ، 1 بچہ جاں بحق ،7 دیگرزخمی
سرینگر: ضلع شوپیاں کے میمندر علاقے میں شیل کے پھٹنے کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع شوپیاں کے میمندر علاقے میں 8 بچے وہاں پہلے سے رکھے گئے شیل کے ساتھ کھیل رہے تھے، اس دوران شیل کے اچانک پھٹنے سے ایک بچہ کی موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے۔
بتایا جاریا ہے کہ زخمی بچوں کو سرینگر اہسپتال میں علاج و معلجہ کے لے منتقل کیا گیا جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں تصادم کے دوران 2 عسکریت پسند اور 1عام شہری جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ 135 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔
Comments are closed.