باغ اسلام کالونی ٹینگ پورہ بٹہ مالو میں نقب زنوں نے رہائشی مکان کا صفایا کیا
سرینگر؍ باغ اسلام کالونی ٹینگ پورہ بٹہ مالو میں نقب زنوں نے رہائشی مکان میں گھس کر نقدی اور آٹھ لاکھ روپیہ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ادھر اقبال آباد بمنہ میں نامعلوم افراد کار چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اقبال آباد لین نمبر 4سیکٹر 7میں نامعلوم افراد نے موقر انگریزی رو ز نامہ رائزنگ کشمیر کے آئی ٹی ہیڈ عامر رشید کی گاڑی چرار کر فرار ہو گئے ۔ نمائندے کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 85/2017زیر دفعہ 379آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ بٹہ مالو ، بمنہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں نقب زنوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ دریں اثنا باغ اسلام کالونی ٹینگ پورہ بٹہ مالو میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب 14اور 15جون کی درمیانی رات کو نقب زن بشیر احمد بابا کے رہائشی مکان میں گھس گئے اور آٹھ لاکھ روپیہ مالیت کا سازو سامان اور نقدی اڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نقب زنوں نے رہائشی مکان میں موجود طلائی زیورات پر بھی ہاتھ صاف کیا ۔ مقامی لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے اس ضمن میں خاموشی اختیار کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ بٹہ مالو ، بائی پاس اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں آئے روز نقب زنی کے واقعات رونما ہور ہے ہیں تاہم ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جار ہی ہے
Comments are closed.