بانڈی پورہ میں بپچیس برس بعد قتل کی تحقیقات کا حکم

ضلع بانڈی پورہ میں پچیس برس قبل ہونے والے اس قتل میں کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عثمان مجید کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے 1993 میں مبینہ طور پر اخوانیوں نے پرنگ سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے ایک کارکن عبدالخالق وانی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اس قتل کا الزام دیگر بندوق برداروں کے علاوہ موجودہ رکن اسمبلی بانڈی پورہ عثمان مجید پر بھی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سمبل نے اس مقدمے کی تحقیقات پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ عدالت نے اس معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اس مقدمے میں گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر حکم دیا ہے۔

واضح رہے اس قتل معاملے میں متاثر کے بیٹے نے عدالت میں ایک عرضی دائر کرکے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.